پی ایس ایل کا میلہ، غیر ملکی کمنٹیٹرزکے میچ سے قبل ہی لاہور کے سیر سپاٹے

01:13 PM, 20 Mar, 2018

لاہور: پی ایس ایل تھری کا جہاں میلہ سج گیا وہاں شائقین کرکٹ پُرجوش نظر  آتے ہیں تو دوسری طرف  پاکستان سپر لیگ کے کمنٹیٹر ز میچ سے پہلے ہی لاہور کی سیر کو نکل پڑے،ایلن ولکنز ،ڈیرن گنگ اور ماجد خان نے مسجد وزیر خان،شاہی حمام اور اندرون شہر کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے غیرملکی کمنٹیٹر میچ سے پہلے لاہور شہر گھومنے نکل آئے۔ کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ڈیرن گنگا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان اندرون شہر پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد وزیر خان، شاہی حمام اور اندرون شہر کا دورہ کیا۔غیر ملکی کمنٹیٹر تاریخی عمارتیں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور لاہور شہر کی خوبصورتی دیکھ کر خوب تعریفیں بھی کیں۔

اہم خبر:پی ایس ایل تھری کا بڑا معرکہ، پلے آف میچز کیلئے ٹریفک پلان تشکیل
 


 

مزیدخبریں