اسلام آباد: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جعلی دستاویزات بھی جمع کرائیں تو سب ٹھیک ہوتا ہے، عمران خان نے جعلی دستاویزات جمع کرائے، تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی ا ن کی ہے جبکہ انہیں کہا جاتا ہے سب ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جس سے نیکی کرو اس کے شر سے ڈرو،نواز شریف نے چوہدری نثار کے متعلق سوال پر حضرت علیؓ کا قول پڑھ کر سنادیا
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مشرف کے سکیورٹی مانگنے پر مریم نواز کا کہنا تھا جو ملک کا ستیاناس کر کے جائے وہ اب سکیورٹی مانگتا ہے جبکہ صحافیوں نے احسان فراموشوں کا پوچھا تو مریم نواز نے بابا بلھے شاہ کا ایک شعر سنا دیا کہ
چنگیاں نال جے نیکی کریے۔۔۔۔۔۔۔نسلاں تک نہ بھلدے۔۔۔۔۔
بد نسلاں نال نیکی کریئے۔۔۔۔۔۔۔۔ پٹھیاں چالاں چلدے۔۔۔۔۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
جس پر نواز شریف نے ان کی ڈھارس بندھائی اور کہا کہ نیکی کرتے جائیں،نسل نہ دیکھیں ہم نے نسل دیکھ کر کیا کرنا ہے۔مریم نواز نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کوئی جان نہیں، پہلے چھ ماہ میں کیا ثابت ہوا جو اب نئی چیزیں مل گئی ہیںہم سے پوچھا جا رہا ہے اثاثہ جات کیسے بنائے ؟بھئی کرپشن کا الزام آپ نے لگایا اب اس کو ثابت بھی کریں۔
یہ بھی پڑھیں:واجد ضیا کا کوئی قصور نہیں، پاناماجے آئی ٹی سربراہ نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے ہیں، کیپٹن صفدر
انہوں نے کہا پہلے چھ ماہ میں کون سی چیز ثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہو جائے گی، تمام دستاویزات ہم نے خود فراہم کیں، کیس میں کوئی جان نہیں ہے،پہلے کہا گیا فلیٹ میرے ہیں، پھر وہی ملکیت میاں صاحب پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثہ جات کیسے بنائے ، آپ نے کرپشن کا الزام لگایا ہے اس لئے کرپشن ثابت بھی کریں۔