واجد ضیا کا کوئی قصور نہیں، پاناماجے آئی ٹی سربراہ نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے ہیں، کیپٹن صفدر

10:15 AM, 20 Mar, 2018

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا کہ واجد ضیائ کا کوئی قصور نہیں انھوں نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے ہیں اس لئے وہ نہیں جانتے کہ رپورٹ کے اندر کیا ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا آج تو واجد ضیائ صاحب زیادہ پانی پییں گے کیونکہ وہ کسی کی لکھی ہوئی رپورٹ لے کر آئے ہیںاور وہ خود نہیں جانتے کہ اس رپورٹ میں کیا ہے۔واجد ضیاء کااس میں کوئی قصور نہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے رپورٹ میں کیا ہے انھوں نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ڈھونڈنایہ پڑے گا کہ یہ رپورٹ لکھی کس نے ہے۔وہ یہ تک نہیں جانتے کہ اس رپورٹ کے اندر کیاہے۔جس شخص نے یہ رپورٹ لکھی اسے بھی احتساب عدالت آنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیر بابا بھی ہیں،پیر بیبیاں بھی ہیں،سنیاسی بابابھی ہیں۔کسی پیر یاسنیاسی کی حکمت تو چلی ہوگی۔انہوں نے اس بات کادعویٰ بھی کیا کہ پانچ چھ مہینے میں پتا چل جائیگا کہ لوگوں سے کیا کام لیا گیا۔
کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں کاشغر گوادر کیخلاف لکھی گئی ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ ملک کی ترقی کےخلاف لکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں