اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوا زشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کیس میں کچھ نہ ہونے کے باوجود بھی کچھ نکالا جا رہا ہے،واجد ضیا کو یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ رپورٹ کے اندر کیا ہے،واجد ضیا نے لکھی لکھاہی رپورٹ پر دستخط کیے ہیں۔
عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا نواز شریف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ الحمدللہ وہ ن لیگ میں نہیں شامل ہوئے،پی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کے لیے ہے اور اس میں عامر لیاقت جیسے لوگ ہی سجتے ہیں،عامرلیاقت نے چند سال پہلے ن لیگ میں شمولیت کی کوشش کی تھی۔