اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے بھی عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا عامر لیاقت اب وہ انٹرویو چلائیں گے جو انہوں نے میرے ساتھ 2015 میں کیا تھا ؟ یا اسے اپنے طریقے سے پی ٹی آئی میں بلیک میل کریں گے ‘۔
اس کے بعد ریحام خان نے ٹویٹر پر ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے کیا جانے والے ٹویٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں عامر لیاقت نے پی ٹی آئی کے بارے میں انتہائی حیران کن بات کہی تھی اس پر ریحام خان نے پیغام لکھا کہ یہ وہ ٹویٹ ہے جو کہ انہوں نے میرے ساتھ انٹریو کے فوری بعد کیا تھا ۔اس ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا تھا کہ ”ایک بات تو طے ہو گئی کہ غلاظت کا ایک بدبو دار گڑھا ہے جس کا نام پی ٹی آئی ہے “۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس ٹویٹ میں عمران خان کو ٹیگ کیا جبکہ ساتھ میں انہوں نے shameonpti کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔
And that was when the interview was done. Hahaaa pic.twitter.com/yxSoRrJU5D
— Reham Khan (@RehamKhan1) March 19, 2018
ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ میں اسی انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”انٹرویو کرو ، راز کھولو ، ڈی وی ڈی بناﺅ اور ڈیل کرو ، عامر لیاقت اور نعیم بخاری کو مبارک ہو ،یہ جوڑا یقینا ہی جنت میں ملا “۔