لاہور: مایہ ناز گلوکار سلمان احمد نے عامر لیاقت کو سانپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹا اور منافق شخص ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں سلمان احمد کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے، پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا حق ہے۔ تحریکِ انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 35 سال تک عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی لیکن میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔