تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے حق میں عدالتی فیصلہ تسلیم کر لیا

11:27 PM, 20 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے حق میں عدالتی فیصلہ تسلیم کر لیا، اسی بارے میں ن لیگ کا کہنا ہے کہ فیصلہ خلاف آتا ،تب بھی قبول کر لیتے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ثبوت کے بغیر پی ٹی آئی کو عدالت نہیں جانا چاہیے تھا۔

خبر کے پیچھے میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، اگلے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ کیلئے ن لیگ راضی نہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ مل کر کام کرتے ہیں۔

ن لیگی رہنما ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے خلاف بھی فیصلہ آتا تو قبول کرتے،تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں اصلاحات کے حوالے سے کام ابھی شروع کر دے۔
پیپلز پارٹی کے رہنمامصطفیٰ نواز کھوکھرنے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف ثبوت نہیں تھے تو پی ٹی آئی عدالت نہ جاتی،حامد سعید سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی وجہ سے سات سال قید میں رہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھرکا مزید کہنا تھا اب تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ 2018 کےالیکشن کی تیاری کرے۔

مزیدخبریں