وزیرداخلہ کے حکم پر بے ضابطگیوں میں ملوث ڈائریکٹر امیگرین اینڈ پاسپورٹ معطل

10:55 PM, 20 Mar, 2017

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر بے ضابطگیوں میں ملوث ڈائریکٹرامیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو معطل کردیا گیا ہے۔

کراچی کا ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس خالدمیمن بے ضابطگیوں میں ملوث ہے ۔ خالد میمن کے خلاف ویزہ توسیع میں بے ضابطگیوں کے الزام پر محکمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ایف آئی اے نے اسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 2اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا گرفتار افراد کی معلومات پر ڈائریکٹر پاسپورٹ کے خلاف کاروائی عمل لائی گئی۔

مزیدخبریں