ممبئی: بھارت کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ نے اداکارہ جیا خان کی موت کے معاملے میں ان کی والدہ رابعہ خان کی پٹیشن مسترد کر دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی والدہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں اسپیشل پٹیشن دائر کی تھی جو مسترد کر دی گئی ۔ بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے معاملے میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) قائم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا.
یاد رہے کہ جون 2013 کو اداکارہ جیا خان اپنے گھر میں پنکھے سے لٹکتے ہوئے پائی گئی تھیں۔ ممبئی پولیس نے خودکشی کا معاملہ درج کیا تھا.