لاہور : قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس کے مسائل کا تعلق کسی بد احتیاطی سے نہیں بلکہ وہ جینیاتی طور پر کچھ ایسے ہیں کہ پانی پینے سے بھی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔
ایک انٹرویو میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ وہ کھانے پینے پر جتنا بھی کنٹرول کریں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تاہم عدنان اکمل کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور انہیں ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 2روز سے وہ بار بی کیو کھانے کی ڈائٹ پر ہیں اور سلاد اور پانی پر گزارہ کررہے ہیں لیکن تمام تراحتیاط کے باوجود انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ قومی کرکٹر عمر اکمل خراب فٹنس کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے نظر انداز کر دیے گئے تھے ۔
پانی پینے سے میرا وزن بڑھ جاتا ہے، فٹنس مسائل پر عمر اکمل کا انوکھا بہانہ
لاہور : قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس کے مسائل کا تعلق کسی بد احتیاطی سے نہیں بلکہ وہ جینیاتی طور پر کچھ ایسے ہیں کہ پانی پینے سے بھی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔
10:02 PM, 20 Mar, 2017