کراچی: دلیر مہدی کچھ دن قبل نجی دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ روز شادی کی تقریب میں شاندار پرفارمنس پیش کی اور اپنے مشہور گیتوں ’’لندن ٹھمکدا‘‘ ،’’ کڑیاں شہر دیاں‘‘ ،’’گڑنال عشق مٹھا‘‘ اور ’’ساڈے نال رہوگے تے عیش کرو گے‘‘ گاکر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
دلیر مہدی کی اس پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ ان کے ہمراہ ان کے بیٹے بھی تھے، تقریب میں شاندار پرفارمنس سے تقریب کے شرکا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا اور شرکا گیتوں پر جھومتے رہے۔گلوکار دلیر مہدی نے پاکستان میں 13 سال بعد کسی تقریب میں پرفارم کیا ہے لیکن اس دوران وہ میڈیا سے پوری طرح دور رہے۔