وزیراعظم کے احکامات کے باوجودپاک افغان سرحد کھولی نہ جاسکی

09:42 PM, 20 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے احکامات کے باوجودپاک افغان سرحد کھولی نہیں جاسکی، طورخم اورچمن پاک افغان بارڈرپر آمدورفت تاحال بندہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدتیئس مارچ کو کھولی جائیگی۔

وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت پاک افغان سرحدکھولنے کااعلان توکیا لیکن عمل نہ ہوسکا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کے خلاف ضروری اقدامات کرے۔
حکم کے باوجود طورخم اور چمن میں پاک افغان بارڈرپر دوطرفہ آمدورفت تاحال بندہے جبکہ ایف سی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کو 23مارچ کو کھولا جائیگا۔

مزیدخبریں