کاجول نے کرن جوہر سے ناراضی کے بعد اپنا فنی کیرئیر بچانے کے لیے شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا سے پینگیں بڑھالی

بالی ووڈ: کاجول اور ہدایتکار کرن جوہر کی آپس میں گہری دوستی تھی اور دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں کے لیے کام کیا ہے جب کہ فلم نگری میں کاجول کے کیرئیر کو کرن ہی سنبھالا دیتے رہے ہیں اور اپنی کئی سپر ہٹ فلموں میں انہیں کردار دیئے ہیں لیکن اب کرن سے ناراضی کاجول کو مہنگی پڑتی جارہی ہے اور انہیں اپنے کیرئیر کو بچانے کی فکر ستانے لگی ہے۔

کاجول کو کرن جوہر سے ناراضی  کے بعد اپنا فلمی کیرئیر بھی خطرے میں  دکھائی دینے لگا ہے جس کے باعث انہوں نے قریبی دوست شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا سے پینگیں بڑھانے شروع کردی ہیں اور اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے انہی 2 افراد سے صلاح و مشورے کرنے لگی ہیں۔