ڈسکہ : اغواءکاروں نے حساس ادارے کے سابقہ ملازم کو اغواءکے بعد قتل کر کے لاش ڈسکہ کے قریب نواحی گاؤں کے قریب گڑھے میں پھینک دی۔
تفصیلات کے مطابق 45سالہ احمد گل 17روز قبل گوجرانوالہ سے اغواءہواتھااغواءکاروں نے مقتول کے اہلخانہ کو مقتول کے نمبر سے ہی فون کرکے اسکے اغواءکرنے کی اطلاع دی تھی۔ موترہ پولیس نے مقتول کا چنگ چی رکشہ گھوئنیکی سے برآمد ہونے کے باوجود نہ ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی اسے تلاش کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم آج صبح تھانہ موترہ کے گاوں پنڈوریاں کے قریب سے گڑھا کھود کر دبائی گئی لاش برآمد ہوگئی ۔ جسے ورثاءنے کپڑوں کے ذریعے پہچانا۔