دبئی: "مدار" نامی ریت کا طوفان متحدہ امارات پہنچ گیا۔سینکڑوں پروازیں منسوخ ، تعلیمی سرگرمیاں معطل اور ایمرجنسی صورتحال نافذ کر دی گئی۔ سعودی عرب میں بھی طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔
ریت کے طوفان "مدار" نے کئی سعودی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دارالحکومت ریاض، مدینہ منورہ ریجن اور مکہ مکرمہ،مشرقی صوبے اور کئی شمالی علاقوں میں موسم ابر آلودہونے کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
ریت اور ہواؤں کا یہ طوفان اب متحدہ امارت پہنچ گیا ہے جہاں اس کے پیش ِ نظر گلوبل ولیج کو بھی بند کر دیا گیا۔