لیموں سے دانت انتہائی چمکدار اور سفید بنانے کا آسان نسخہ

لیموں سے دانت انتہائی چمکدار اور سفید بنانے کا آسان نسخہ

09:05 PM, 20 Mar, 2017

لندن: چمکدار اور صاف دانت اچھی اور پراعتماد شخصیت کا آئینہ دار ہوتے ہیں۔اگر دانت پیلے اور بدنما ہوں تو ہم کھل کر ہنسنے سے اجتناب کرتے ہیں۔ لوگ دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے مہنگی ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ آج ہم آپ کو دانتوں کو صاف رکھنے کا انتہائی آسان نسخہ بتائیں گے۔
لیموں کا رس نکال کر اسے پانی میں اچھی طرح حل کر لیں۔دن میں دو بار برش کریں اور ہر بار آخر میں لیموں کے پانی کی کلی کر لیں۔ لیموں کے چھلکے کا سفوف بنا لیں اور اسے پانی میں حل کر کے اس پیسٹ سے دانتوں کی مالش کرکے کلی کریں۔ چند ہی دنوں میں آپ کے دانت موتیوں کی طرح سفید ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں