وہ غذائیں جو آپ کو ہر گز نہیں کھانی چاہیں!

وہ غذائیں جو آپ کو ہر گز نہیں کھانی چاہیں!

وہ غذائیں جو آپ کو ہر گز نہیں کھانی چاہیں!

لندن: دانت ہمارے جسم کی سب سے اہم چیز ہیں اور ان میں خرابی کی صورت میں کافی مسائل ہوتے ہیں۔کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے یہ جلد خراب ہوجاتے ہیں،آئیے آپ کو ایسے کھانوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
ترش کینڈیاں:
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میٹھی گولیاں دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں لیکن ترش گولیاں تو انہیں بالکل خراب کردیتی ہیں۔ ان میں موجود ترش اور تیزابی مادے دانتوں کوتیزی سے خراب کرتے ہیں۔ جب آپ انہیں چبانے لگیں گے تو آپ کے دانتوں میں یہ چپک کر نقصان پہنچانے لگتی ہیں،اگر آپ کو کوئی میٹھی چیز کھانے کو دل کرے تو چاکلیٹ کا استعمال ان سے بہتر ہے۔
بریڈ:
جب آپ بریڈ کھاتے ہوئے چباتے ہیں تو اس میں موجود سٹارچ چینی میں تبدیل ہوکر اپنانقصان شروع کردیتا ہے۔ چباتے ہوئے یہ دانتوں کے درمیان چپک کر سڑن کا باعث بنتی ہے۔
الکوحل:
اسے ام الخبائث کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے دانت بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے استعمال سے منہ کا تھوک کم ہوتا ہے جو کہ دانتوں کی تباہی کا باعث بنتا ہے۔
میٹھے مشروبات:
کوک اور پیپسی وغیرہ کے استعمال سے نہ صرف چینی منہ میں جاتی ہے بلکہ اس میں موجود کاربونیٹ کی وجہ سے دانت سڑن کا شکار ہوتے ہیں۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کاربونیٹیڈسوڈا ہمارے دانتوں میں لگے اینیمل کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے وہ کمزور ہونے لگتے ہیں۔
برف:
امریکن ڈینٹیل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ برف کو چبانے سے دانتوں کے اینیمل کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ان کے ٹوٹنے اور کمزور ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لہذا اسے چبانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
سٹریس:
لیموں، اورنج اور گریپ فروٹ میں موجود تیزابیت کی وجہ سے دانتوں کو اینیمل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ ہمیشہ کوشش کریں کہ انہیں کھانے کے بعد کلی کرلی جائے تاکہ تیزابیت کے نقصان کو کم کیا جاسکے۔