مردم شماری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکایتی سیل فعال ہو گیا

08:02 PM, 20 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: مردم شماری میں شکایات کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مردم شماری سے متعلق شکایتی مرکز قائم کیا تھا جو فعال ہو گیا ہے ۔

کراچی میں مردم شماری کے دوران بلدیہ سے غیر قانونی طورپر رہائش پذیر27سالہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔ مردم شماری کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکایتی سیل بھی فعال ہوگیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق شکایتی سیل کو139 شکایات موصول ہوئی جنہیں چیف سیکریٹری سندھ کے ذریعے متعلقہ حکام کو پہنچادیاگیا۔ مردم شماری کیلئے سیکورٹی کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں.

مزیدخبریں