لندن: ہم اپنے بال روزانہ شیمپو کرتے ہیں اور یہ بات ہمارے ذہن میں ہوتی ہے کہ اس طرح کرنے سے ہمارے بال صحت مند ، چمکدار اور خوبصورت رہیں گے۔برطانیہ کے معروف ہیر سیلون اور سٹائلسٹ سکاٹ میلر کاکہناہے کہ کچھ لوگ ہفتے میں ساتوں دن اپنے بال دھوتے ہیں اور اگر ضرورت نہ بھی ہو اور بال صاف ہوں تب بھی وہ بال شیمپوکرتے ہیں۔ ”بالوں کو بہت زیادہ دھونے سے ہمارے سرمیں موجودsebaceousگلینڈز تیز ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے بال آئلی ہوجاتے ہیں اور اگر بالوں کوکاٹیں گے تو بال مزید آئلی ہوجاتے ہیں۔“
اس کا کہناہے کہ اپنے بال صرف اسی صورت میں دھوئیں جب انہیں ضرورت ہو جیسے بالوں میں پسینہ یا گرد لگی ہوتو انہیں دھویا جاسکتا ہے۔اس کاکہنا ہے کہ اگر آپ کے بال لمبے ہوں تو آپ کو انہیں کم دھونا چاہیے۔ ”لمبے بالوں میںsebaceousآئل جلد سے نکل کر بالوں کے کونوں تک جانے میں کافی دیر لیتا ہے لہذالمبے بالوں والے افراد کو چاہیے کہ زیادہ بال نہ دھوئیں۔“ سکاٹ کاکہنا تھا کہ لمبے بالوں افراد کو چاہیے کہ ہفتے میں دو باربال دھوئیں اور کوشش کریں کہ بالوں کو اچھی طرح دھویا جائے۔اسی طرح اگر آپ کے بال گھنگریالے ہوں تو انہیں ہفتہ میں ایک بار دھونے سے کام چل جائے گا۔