ایوش شرما کو بالی ووڈ میں آنے کیلئے ہماری ضرورت نہیں ، سہیل خان

ممبئی: بالی ووڈ میں اداکار وفلمساز سہیل خان کا کہنا ہے کہ ان کے بہنوئی ایوش شرما بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر شروع کرنے کے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔

05:20 PM, 20 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ میں اداکار وفلمساز سہیل خان کا کہنا ہے کہ ان کے بہنوئی ایوش شرما بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر شروع کرنے کے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہیل خان کا کہنا تھا کہ ایوش شرما کو بالی ووڈ میں آنے کیلئے ہمارے خاندان کی مدد کی ضرورت نہیں وہ خود ہی سخت محنت میں مصروف ہیں، تاہم جب تک وہ مکمل طور پر تیار نہیں ہو جاتے وہ فلمی دنیا میں نہیں آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایوش شرمانے ”پریم رتن دھن“، ”بجرنگی بھائی جان “ سمیت اداکار سلمان خان کی دیگر فلموں سے اداکاری کے بارے میں بہت کچھ سیکھا تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ وہ فلم کیلئے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اپنے بہنوئی ایوش شرماکو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اس کہ علاوہ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ایوش شرما بالی ووڈ ڈائریکٹر کبیر خان کی فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ تاہم اب سہیل خان کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں