سلوواکیہ میں موبائل فون میوزیم

05:17 PM, 20 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

سٹوپاوا:  پرانے چیزیں جمع کر نے کے شوقین افراد تو آپ نے بہت دیکھیں ہونگے، لیکن 26 سالہ سٹیفن پالگری کو پرانے موبائل فون جمع کرنے کا ایسا شوق چڑا کہ گھر میں میوزیم بنالیا۔

سلوواکیہ کے 26 سالہ سٹیفن پالگری کے پاس سو دوسو نہیں بلکہ3500 پرانے ماڈلز کے موبائل فون کا مجموعہ ہے جن میں سے 1231 مختلف ماڈلز ہیں، نو کیا کے معروف ماڈل 3310 سے لیکر کمپیوٹر کے کی بورڈ کی طرح دکھنے والے موبائل اور پھر اوائل میں آنے والے ٹچ سکرین موبائل تک تقریباً تمام ہی ان کے پاس موجود ہیں۔

موبائل فون کی تاریخ میں لے جانے کیلئے سٹیفن پالگری نے اپنے گھر ہی کہ ایک حصے کو موبائل فون کا میوزیم بنا رکھا ہے۔

مزیدخبریں