جاپان میں ہوٹل کے ملازمین ڈائنو سارز، نام گنیز بک میں شامل

04:42 PM, 20 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ٹوکیو : جاپان میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد ہوٹل کھولا گیا ہے جہاں ملازمین انسان نہیں بلکہ روبوٹ ہیں، اور وہاں روبوٹس کو ڈائنو سارز کی شکل میں رکھا گیا ہے جو یہاں آنے والے گاہکوں کے لیے خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

حیرت انگیز ہوٹل کے نام سے یہ ہوٹل اپنے مکمل روبوٹک عملے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنی جگہ بنا چکا ہے۔ روبوٹس کے ساتھ ساتھ یہاں 140 انسانوں پر مشتمل عملہ بھی موجود ہے جو مہمانوں سے زیادہ ان روبوٹس کی دیکھ بھال کرتے ہیں کہ آیا وہ درست کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

ہوٹل میں ہر کمرے کے لیے ایک علیحدہ ڈائنو سار روبوٹ ہے جو کمرے میں رہائش رکھنے والے افراد کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ہوٹل کے استقبالیہ پر بھی روبوٹک ڈائنو سار کو تعینات کیا گیا ہے، جسے دیکھ کر آنے والے پہلے تو دہل جاتے ہیں، اس کے بعد جب انہیں حقیقت کا علم ہوتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔

اس ہوٹل میں ایک رات گزارنے کی قیمت صرف 122 ڈالرز یعنی پاکستانی 12 ہزار روپے سے کچھ ہی زیادہ ہیں۔

مزیدخبریں