ممبئی:اکشے کمار اپنی فلم کی تشہیر کے لیے تقریب صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور شوہروں کے مطابق خواتین دنیا کی بہترین جاسوس ہوتی ہیں کیوں کہ ان کی چھٹی حس ضرورت سے زیادہ تیز ہوتی ہے اسی لیے بہت سے واقعات کو وقت سے پہلے ہی بھانپ لیتی ہیں۔ اداکار کی خواتین سے متعلق اس قسم کی رائے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی جاسوسی کی وجہ سے ہے جس کا اظہار وہ اب برملا کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار اکشے کماراور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی کوفلم نگری کی کامیاب شادی شدہ جوڑی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں میاں بیوی کے تعلقات بھی ہمیشہ مثالی رہے ہیں جب کہ خطروں کے کھلاڑی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی اجازت کے بغیر کوئی فلم سائن نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں