آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ پونچھ ڈویژن کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال

آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ پونچھ ڈویژن کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال

مظفرآباد: آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی چوہدری محمد اسحاق کی زیر صدارت کمیٹی رُوم ایم ایل اے ہاسٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی ایم ایل اے، محمد احمد رضا قادری ایم ایل اے اور سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین سمیت محکمہ حسابات، لوکل فنڈز آڈٹ، مالیات اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پونچھ ڈویژن کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں لوکل گورنمنٹ پونچھ ڈویژن کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پڑتال کے دوران کمیٹی نے 61542روپئے سے متعلقہ عدم ریکارڈ پر ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر ریکارڈ پڑتال کروایا جائے۔ اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 39565روپئے جو کہ شیڈیولڈ ریٹ سے زائد ادائیگی پائی گئی پر کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر ریکارڈ پڑتال کرانے کی ہدایت کی۔ اسکے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر راولاکوٹ کے ذمے 61162 روپئے کیئے گئے کام پر زائد ادائیگی پائی گئی۔ اس ضمن میں بھی کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر ریکارڈ پڑتال کرانے کی ہدایت کی۔

پونچھ ڈویژن سے متعلقہ 132480روپئے جو کہ سواری الائونس سے متعلقہ ہے کمیٹی نے سختی سے ہدایت کی کہ ادخال رقم خزانہ کی رسید اندر ایک ہفتہ جمع کروائی جائے۔5831634روپئے سے متعلقہ پیرا پر کمیٹی نے ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر اندر بہر صورت ریکارڈ پڑتال کرایا جائے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہو گی۔ کمیٹی نے کہا کہ مالیاتی ڈسپلن کو قائم کروانا ہی ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس ضمن میں بہر صورت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ پونچھ ڈویژن کے ذمہ پیراجات کی کُل رقم 612578041روپئے میں سے 52515747روپئے کی ریکوری دوران پڑتال پائی گئی، تاہم ابھی محکمہ کے ذمہ 560062294روپئے کے پیراجات بقایا ہیں جن پر کمیٹی نے ہدایت کی کہ ریکوری کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے زیادہ سے ذیادہ پراگریس دی جائے۔ کمیٹی آج سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ شہری دفاع اور محکمہ جیل خانہ جات کے ریکارڈ کی پڑتال کرے گی۔

مصنف کے بارے میں