سی ٹی ڈی سکھر نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیا

03:25 PM, 20 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

سکھر: سی ٹی ڈی سکھر نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ شعیب بروہی افغانستان میں ٹریننگ کیمپ کا کمانڈر رہا ہے اور جیکب آباد بم دھماکوں میں بھی ملوث حفیظ بروہی کا ساتھی ہے، پکڑے جانے والے دہشت گرد کے قبضے سے جہادی لٹریچر بھی برامد ہوا ہے۔

کاونٹر ٹیرزم ڈپارٹمنٹ سکھر کے ایس پی عرفان سموں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ نے خیرپور میں کاروائی کر تے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر شعیب بروہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے جہادی لٹریچر برامدکیا گیا ہے، شعیب بروہی کا تعلق حفیظ بروہی اور مقصود بروہی گروپ سے ہے یہ دونوں بھی دہشت گردی کے بڑے واقعات میں براہ راست ملوث ہیں، ایس پی عرفان سموں کے مطابق شعیب بروہی نے افغانستان میں نہ صرف دہشت گردی کی تربیت حاصل کی بلکہ وہ خود بھی افغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دینے والے ٹریننگ کیمپ کا انچارج رہا ہے ،پکڑے جانے والے دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے کیونکہ اس کا تعلق حفیظ بروہی اور مقصود بروہی گروپ سے ہے اور یہ دونوں گروپ جیکب آباد میں دھماکوں سے لیکر نیٹو آئل ٹینکرز پر حملوں میں ملوث ہیں، انہوں نے بتایا شعیب بروہی سے ملنے والی معلومات پر سی ٹی ڈی مزید کاروائی کر رہی ہے بہت جلد کچھ اور دہشت گردی میں ملوث کچھ اور لوگ بھی گرفتار کر لیے جائیں گے، پر یس کانفرنس میں گرفتار دہشت گرد شعیب بروہی کو بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں