اوہائیو: امریکی ریاست اوہائیو کے نرسنگ ہوم میں آنے والی "اوریو "نامی یہ بلی دراصل ایک آوارہ بلی ہے جو گھومتی ہوئی اس نرسنگ ہوم تک آ پہنچی۔ جس کے بعد اسے یہ جگہ اتنی پسند آئی کہ اس نے یہیں رہنے کا فیصلہ کر لیا۔
کچھ عرصہ بعد وہ اس جگہ اور یہاں رہنے والے افراد سے اتنی مانوس ہو گئی کہ اب کبھی وہ استقبالیہ میز پر جا بیٹھتی ہے تو کبھی یہاں رہائش پذیر بزرگ افراد کے پاس بیٹھ کر انہیں کھیلنے کا سامان فراہم کرتی ہے۔
نرسنگ ہوم میں کام کرنے اور رہنے والے افراد بھی اس کے بے حد عادی ہو گئے ہیں۔ نرسنگ ہوم کا عملہ کام کے دوران اس سے کھیلتا اور باتیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔
استقبالیہ میز پر بلی اپنے سامنے رجسٹر رکھے بیٹھی ہے تاکہ یہاں آنے والے اس میں اپنا اندراج کر سکیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں