لاہور: این اے 110 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد خواجہ آصف بھی حساب برابر کرنے میدان میں آ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی ابھی تک کریز پر ڈٹا ہوا ہوں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بطور باؤلر عمران نہ صرف ریلو کٹے نکلے بلکہ اب تو پھٹیچر بھی ثابت ہوئے۔
واضح رہے آج سپریم کورٹ نے این اے 110 کے حوالے سے عثمان ڈار کی نظر ثانی اپیل خارج کر دی تھی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا تھا۔ فیصلے پر نظرثانی کے لیے ٹھوس مواد پیش نہیں کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں