پشاور: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی جس طرح اسلام کے بارے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ میرے لئے اور میری ٹیم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ دعا کریں کہ جلد ڈیرن سیمی دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں۔ویسٹ انڈین آل راؤنڈ کو اسلام کے بارے میں مکمل علم ہے اور وہ دین اسلام کا باغور مطالعہ بھی کر رہے ہیں۔
ویسٹ انڈین آل راؤنڈ ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی کی کپتانی کے شاندار فرائض سر انجام دیتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں