مریم نوازشریف کی قطری شاہی خاندان کی شیخا دانا بنت حمد سے ملاقات

01:54 PM, 20 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  وزیر اعظم نوازشریف اور امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے قطری شاہی فیملی کی شیخا دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امیر قطر کے والد شیخ حمدبن خلیفہ الثانی نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کیعوام کی بہتری کیلییتعلقات کومزیدمستحکم کیاجائیگا۔

مزیدخبریں