بھارتی اعتراض پر متنازعہ ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا

01:43 PM, 20 Mar, 2017

اسلام آباد: اسلام آباد میں دو روزہ پاک بھارت مذاکرات جاری ہیں۔ بھارتی اعتراض پر کشن گنگا اور رتلے ڈیم کو مذاکرات کا حصہ بنانے پر اعتراض لگا دیا جس پر دونوں متنازع منصوبوں کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔ پن بجلی کے چار منصوبوں کی تعمیر اور ثالث کی تعیناتی پر بات چیت کا امکان بھی ہے۔ دریاوں میں پانی کی صورتحال اور سیلاب کی پیشگی اطلاع کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشن گنگا پر ثالثی عدالت پہلے ہی پاکستان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔ رتلے ڈیم سے متعلق پاک بھارت مذاکرات 11 اپریل کو امریکہ میں ہوں گے۔ انہوں نے مذاکرات میں بہتری کی امید ظاہر کی اور کہا کہ مذاکرات میں اتفاق رائے کی صورت میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں