پشاور: باڈی بلڈنگ کے مقابلے مسٹر اور مسٹر جونیئر کے ٹائٹل ذیشان ،سلمان کےنا م

10:19 AM, 20 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں” مسٹر“ اور” مسٹر جونیئر“ کے ٹائٹل ایشن جیم کے ذیشان اور سلمان نے جیت لئے‘ فاتح کھلاڑیوں نے عزم ظاہر کیا کہ سرکاری تعاون ملا توبین الاقوامی دنیا میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

قیوم اسٹیڈیم پشاور میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،جسکے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی تھے مقابلوں میں 24تن سازوں نے حصہ لیا ۔مسٹر پشاور کا ٹائٹل ایشن جیم کے ذیشان اور ”مسٹر جونیئر“ کا ٹائٹل سلمان نے حاصل کیا جبکہ کلاسک کے ٹائٹل کیلئے کنگ جیم کے سرفرازپہلے نمبر پر رہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیکر منشیات اور دیگر منفی سرکرمیوں کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں