تہمینہ جنجوعہ نے نئی سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

12:20 PM, 20 Mar, 2017

اسلام آباد: تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بحیثیت خاتون سیکرٹری خارجہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں جبکہ ان سے قبل سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

تہمینہ جنجوعہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہی تھیں وہ اٹلی میں پاکستان کی سفیر اور متعدد بین الا اقوامی اداروں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں