کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے مردم شماری کے طریقہ کار کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں کئی اہم معاملات کو خفیہ رکھا گیا ہے جس پر تحفظات ہیں۔
مردم شماری کے طریقہ کار میں آئین سے متصادم شقوں کو ختم کیا جائے۔ معاملہ شفاف نہ ہوا تو وفاق اور اس کی وحدت کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ واضح رہے 19 سال بعد ملک میں مردم شماری کی جا رہی ہے۔
اس وقت لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری جاری ہے۔ مردم شماری کا یہ پہلا مرحلہ 15 اپریل تک مکمل ہو گا۔ دیگر 84 اضلاع میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہو گاجو 25 مئی تک جاری رہے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں