کوئٹہ : خضدار میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ خوفزدہ،شدت4 تھی

11:30 AM, 20 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : بلوچستان میں خضدار کے علاقے نال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ جس سے خوفزد ہ ہو کر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز خضدار کے قریب تھا اور گہرائی 25کلو میٹر تھی ۔

مزیدخبریں