اسلام آباد ہائی کورٹ نے حامد سعید کاظمی کو با عزت بری کر دیا

11:17 AM, 20 Mar, 2017

اسلام آباد: حج کرپشن کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں جسٹس محسن اخترکیانی نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور 14 سال قید کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد کاظمی کو باعزت بری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل اور آفتاب الاسلام کو بھی بری کر دیا۔

واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے حج کرپشن کیس میں سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں