کپل شرما نے سونیل گروور کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا اعتراف کر لیا

10:36 AM, 20 Mar, 2017

ممبئی: گزشتہ روز مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما اور ان کے ساتھی سونیل گروور کے ساتھ لڑائی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ کپل شرما آسٹریلیا سے واپسی پر جہاز میں شراب کے نشے میں دھت سونیل گروور کے ساتھ الجھ پڑے اور گالیاں بھی دی ہیں۔ تاہم اب کپل شرما نے اپنی خاموشی توڑ دی اور سماجی رابطے کی وب سائٹ فیس بُک پر اپنے ایک پیغام میں بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا اگر میری سونیل کے ساتھ جہاز میں کوئی لڑائی ہوئی ہے جس نے یہ خبر دی ہے کیا وہ خود سچا ہے۔ کچھ لوگ اس طرح کی چیزوں کو صرف مزے لینے کے طور پر لیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا ہم اکٹھے سفر کرتے ہیں اور میں سال میں ایک بار اپنے بھائی سے ملاقات کر سکتا ہوں جبکہ باقی سارا وقت اپنی ٹیم کے ساتھ گزارتا ہوں اور خاص طور پر سنیل کے ساتھ۔

کپل نے کہا میں سنیل کی عزت اور انہیں پیار کرتا ہوں اور ہاں میں سنیل کے ساتھ کچھ لمحے کے لئے غصے ہو گیا تھا اور ایسا 5 سال بعد ہوا ہے۔ ہم سب انسان ہیں اور کبھی کبھی غصہ بھی آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم بیٹھ کر اس مسئلے پر بات کریں اور دیکھے گے کہ مسئلہ کہاں ہے۔

مزید پڑھیں: شراب کے نشے میں دھت کپل شرما کی سونیل سے لڑائی

کپل شرما نے کہا ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور ایسا فیملیز میں بھی ہو جاتا ہے لیکن ہم اس مسئلے کو حل کر لیں گے اس کوئی بڑا مسئلہ نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں بھارتی میڈیا کو بھی دبے لفظوں میں کہہ دیا کہ اب زیادہ مزے مت لو۔

مزیدخبریں