دنیا بھر چار رنگوں کے پاسپورٹ کیوں استعمال ہو تے ہیں؟

09:38 AM, 20 Mar, 2017

لاہور:دنیامیں اس وقت چار رنگوں کے پاسپورٹ استعمال ہو رہے ہیں۔ہر ملک کا پاسپورٹ کا اپنا رنگ ہوتا۔چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ رنگ کن ملکوں میں استعمال ہوتے ہیں اور کیوں ؟
1۔ سرخ رنگ کا پاسپورٹ
سب سے عام رنگ کے پاسپورٹ میں یہ ہے ۔ یہ رنگ زیادہ تر ایسے ممالک کے پاسپورٹ کے لیے استعما ل ہو تاجو ماضی میں کمیونیزم کا حصہ رہے ہوں ۔جیسے چین ۔رومانیہ،پولینڈ ،جارجیا،سربیااور سلوانیا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ممالک جو یورپی یونین میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔ جیسے ترکی ،مسیڈونیا،اور البانیا ہیں۔
2۔نیلے رنگ کا پاسپورٹ
سرخ کے بعد زیادہ ممالک میںپاسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والا رنگ نیلا ہے ۔نیلے رنگ کا مطلب ”نئی دنیا“ ہے ۔اس میں جنوبی امریکن ممالک میں استعمال ہوتاہے ۔اسکے علاوہ برازیل ،ارجیٹینا اور پیراگوئے شامل ہے ۔تاہم وینزویلا کے پاسپورٹ کا رنگ سرخ حالنکہ یہ ساﺅتھ امریکن ممالک کے زمرے میں آتاہے ۔
3۔ سیاہ رنگ کا پاسپورٹ
سب سے کم ممالک میں استعمال ہونے والا پاسپورٹ سیاہ رنگ کا ہے ۔یہ چند افریقی ممالک میں استعمال ہوتا ہے ۔جیسے بٹسوانا،زیمبیا،برونڈی ،گابون،انگولا،چاڈ ،کانگو، ملاوی شامل ہے ۔تاہم نیوزی لینڈ کے شہریوں کے لیے بھی سیاہ رنگ کا پاسپورٹ استعمال ہوتا ہے کیونکہ ملک کا قومی رنگ سیاہ ہے ۔
4۔سبز پاسپورٹ
زیادہ تر مسلم ممالک میں سبز پاسپورٹ استعمال ہوتاہے ۔جیسے مراکش ، سعودی عرب ، پاکستان، کا رنگ سبز ہے ۔مسلم ممالک اس رنگ کو حضورﷺ کا پسندیدہ رنگ ہونے ،قدرتی مناظر اور زندگی کے لحاظ سے اپنایا گیاہے ۔تاہم کئی مشرقی افریقی ممالک میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسا کہ برکینا فاسو،نائیجیریا،نائیجر،ایوری کوسٹ اور سینگال۔

مزیدخبریں