دبئی : دبئی میں ایک تقریب میں شہر کے سات باورچیوں نے ملکر دنیا کا مہنگاترین برگر تیار کرلیا ہے جو دس ہزار امریکی ڈالرز میں فروخت ہوا. منتطمین کیجانب سے اس برگر کو دنیاکا مہنگا ترین برگر قرار دیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق یہ مہنگا ترین برگر دبئی میں کینسر کے بارےمیں آگہی مہم ‘القافلۃ الوردیۃ” میں نیلامی کے لیے پیش کیا تھا. مذکورہ تقریب شیخ محمد بن عبداللہ الثانی کی جانب سے منعقد کروائی گئی جو قطر کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور شارجہ میں سٹیٹسٹکس اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے چیئرمین ہیں۔
دبئی مال میں منعقد ہونے والی تقریب’پنک بائٹ’ میں خیراتی نیلامی کے دوران یہ ‘مہنگا ترین’ برگر متحدہ عرب امارات کے لگژری لائف سٹائل میگزین ‘وِلا 88’ کے مالک نے خریدا۔ یہ برگر شیخ محمد بن عبداللہ الثانی کی طرف سے فروخت کیے جانے والے چار برگروں میں سے ایک تھا۔ شیخ الثانی ‘پنک کاروان’ کے ایمبیسڈرز میں سے ایک ہیں۔
برگر میں سات پیٹیز ڈالی گئیں جن کی تیاری میں بچھڑے کے گوشت اور مخصوض پنیر استعمال کی گئی۔ ان پیٹیز کو زعفران والے بن اور ہریسہ برگر ساس سے بنایا گیا۔ تقریب میں اس کو ملک شیک کی ساتھ پیش کیا گیا جس کو اونٹنی کے دودھ سے تیار کیا گیا تھا