سعودی عرب میں تیز گرد وغبار نے نظام زندگی درہم برہم کردیا

سعودی عرب میں تیز گرد وغبار نے نظام زندگی درہم برہم کردیا

جدہ:دنیابھر کی طرح سعودی عرب کے موسم میں بھی تبدیلی آرہی ہے، جدہ ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ ریجن اور کئی شہر غبار آلود موسم کی لپیٹ میں ہیں۔آج صبح سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اور برف باری بھی ہوئی۔

گرد غبار کی وجہ سے غیر ملکی ورکروں کو کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔جبکہ ایسے موسم میں بھی کمپنیوں کی طرف سے کام کرنے پر زور دیا جا رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہروں بیشہ،شقراء،بریدہ قصیم،مکہ مکرمہ،جیزان اور حرمین شاہراہ پر حدنظر صفر رہا جس سے مختلف مقامی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

بیشتر مقامی اور غیر ملکی اپنے گھروں میں محصور ہو کے رہ گئے ہیں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے کیونکہ کھانسی، حلق کی تکالیف اور سانس و دمہ کے مریض فوری طبی امداد کیلئے مختلف کلینک پہنچے ہیں۔

دمام میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی موسم ابر آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے۔

مدینہ منورہریجن،حائل،تبوک، الجوف میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ گروغبار کاطوفان جاری رہا۔

محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور غیرملکیوں کو خبردار کیاہےکہ سانس کی تکلیف والے مریض بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔