ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، سرجری کا آغاز کردیا گیا

ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، سرجری کا آغاز کردیا گیا

لاہور : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔

رپورٹ کےمطابق ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد  پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی متوقع ہے،  وہاب ریاض کا کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے  البتہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں ہے۔

 
پاکستان ٹیم کا نومبر تک کوئی وائٹ بال میچ شیڈول نہیں ہے اس لیے بابر کی کپتانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا۔


ادھر قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں