اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان برف پگھل گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بجٹ پاس کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے بجٹ میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی فیصلے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی ۔ سندھ کے مختلف منصوبوں میں وفاق سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہا.