خیبر پختونخوا میں منشیات کی روک تھام کیلئے نارکوٹکس ایمرجنسی نافذ، وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

07:35 PM, 20 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا  حکومت نے  منشیات کی روک تھام کے لیے بہترین قدم اٹھایا ہے اور صوبے میں نارکوٹکس ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور 19 رکنی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔

ٹاسک فورس کے دیگر اراکین میں متعلقہ کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی)، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، متعلقہ انتظامی سیکریٹریز اور دیگر شامل ہیں۔

صوبے میں منشیات کی تیاری اور سپلائی کا سدباب خصوصاً تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور جیلوں میں منشیات کی فراہمی کا تدارک ٹاسک فورس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ٹاسک فورس طبی اور سائنسی مقاصد کے نام پر منشیات کے غیر قانونی استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بھی نگرانی کرے گی۔ٹاسک فورس ان معاملات سے متعلق وزیر اعلیٰ کو سہ ماہی رپورٹ پیش کرے گی۔
 

مزیدخبریں