عمرہ پرمٹ کا اجرا دوبارہ شروع

07:14 AM, 21 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

مکہ مکرمہ : سعووی وزارت حج و عمرہ نے حج مکمل ہونے کے بعد دوبارہ سے عمرہ پرمٹ کا اجرا شروع کردیا ہے۔ عمرہ پرمٹ 24 مئی کو بند کیے گئے تھے۔ 

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اللہ کے گھر کا طواف کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے آج سے عمرہ پرمٹ کا اجرا کیا جار ہا ہے۔ 

واضح رہے کہ 24 مئی کو عمرہ پرمٹ کا اجرا روک دیا گیا تھا اور صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں