پنجاب میں مضرصحت ادویات کی فروخت کا انکشاف، ڈریپ نے لسٹ جاری کردی

پنجاب میں مضرصحت ادویات کی فروخت کا انکشاف، ڈریپ نے لسٹ جاری کردی

لاہور : پنجاب میں غیر معیاری، مضر صحت ادویات کی فروخت کا انکشاف  ہوا ہے۔ پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے سیمپلز ٹیسٹنگ لیب بھجوائے تھے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے 4 ادویات کے چار بیچز  اور  2 ادویات کے 8 بیچز غیر معیاری قرار دیئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈریپ سے غیر معیاری، مضر صحت ادویات کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا گیا ۔ غیر معیاری ادویات میں اینٹی بائیوٹک، اینٹی الرجک ڈرپ اور انجکشن شامل ہیں۔ 

غیر معیاری ادویات میں وائرل انفیکشن ،اینٹی بائیوٹک آئی ڈراپس شامل  ہیں۔  کھانسی کے دو سیرپ کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے ۔ ٹوزن ڈی سسپنشن، ارپس پاؤڈر کا ایک بیچ غیر معیاری ہے۔میٹروان سیرپ، این ول انجکشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ 

ٹوراکس اور زونڈ سیرپ کے سات بیچز مضر صحت قرار دیے گئے ہیں۔  ٹوراکس، زونڈ سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدار مقررہ سے زائد  ثابت ہوئی۔ غیر معیاری، مضر صحت ادویات کے متاثرہ بیچز کی فروخت پر پابندی عائد  کردی گئی ۔

ڈریپ نے حکم دیا ہے کہ ڈسٹریبیوٹرز، کیمسٹ ، فارمیسز متاثرہ بیچز کی سیل روکنے کیلئے سٹاک چیک کریں۔ ڈسٹریبیوٹرز، کیمسٹ ادویات کے  متاثرہ بیچز کمپنی کو واپس بھجوائیں ۔ 

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں ۔ ریگولیٹری ٹیمیں متاثرہ بیچز کی واپسی کے عمل کی مانیٹرنگ کریں ۔ مضر صحت، غیر معیاری ادویات کے بیچز کی واپسی یقینی بنائی جائے۔  ڈاکٹرز غیر معیاری، مضر صحت ادویہ کے متاثرہ بیچز استعمال نہ کرائیں ۔ 

مصنف کے بارے میں