ساہیوال میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال میں فیکلٹی کے احتجاجی استعفے

ساہیوال میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال میں فیکلٹی کے احتجاجی استعفے

 لاہور: ساہیوال میڈیکل کالج اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں فیکلٹی نے احتجاجی استعفے دے دیے ۔


ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں حالیہ آتش زدگی کے واقعے کے بعد، بلا جواز اساتذہ کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کے نتیجے میں، فیکلٹی ممبران نے بطور احتجاج اپنے استعفے سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دیے۔


فیکلٹی ممبران کا کہنا ہے کہ بلا جواز محکمانہ کاروائی کے تحت ہونے والے تمام احکامات کو فوراً واپس لیا جائے۔ ریاستی گنڈا گردی پر حکومت وقت عوام الناس کے سامنے معافی مانگے۔ڈاکٹرز اور دیگر ہسپتال کے سٹاف پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں پر پولیس معافی مانگے۔پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی تلافی کی جائے۔


یہ اقدام ہسپتال اور میڈیکل کالج کے عملے کی ریاستی جبر اور ظلم کے خلاف سخت احتجاج کا اظہار ہے۔ فیکلٹی ممبران کاکہنا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت وقت ہمارے مطالبات پر فوری عملدرآمد کرے گی تاکہ ہسپتال کی معمول کی سرگرمیاں جلد از جلد بحال ہو سکیں۔

مصنف کے بارے میں