بلاول بھٹو کی آج وزیراعظم سے ملاقات، بجٹ تحفظات سے آگاہ کریں گے

02:16 PM, 20 Jun, 2024

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج وزیراعظم شہباز شریف  سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات  کریں گے، جس میں پیپلزپارٹی وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لئےبلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ملاقات میں بلاول کے ساتھ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف، ارکان قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ اور نوید قمر شامل ہوں گے۔جبکہ حکومت کی جانب سے وزیراعظم کی مشیر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں  پی پی پی بجٹ سے متعلق اپنے خدشات پیش کرے گی، ملاقات میں سندھ کے این ایف سی کے معاملات بھی زیر غور لائےجائےگے، جب کہ پیلز پارٹی پنجاب میں بیوکریسی کے متعلق خدشات پیش کرےگی۔

مزیدخبریں