بانی  پی ٹی  آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کےلئے مقرر

02:07 PM, 20 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بانی  پی ٹی  آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کےلئے مقرر کر دیا گیا۔


بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26جون کو ہو گی۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن،وچیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی  اور فواد چودھری پرفرد جرم عائد کرچکا ہے۔


یاد رہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی۔

مزیدخبریں