لاہور: نارووال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عید پر کنواروں اور شادی شدہ افراد کے درمیان رسہ کشی اور ہاکی میچ کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔
نارووال میں کنواروں نے رسہ کشی کے مقابلہ میں میدان مار لیا اور 50 ہزار نقد انعام اور ٹرافی جیت لی۔ جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہاکی میچ میں شادی شدہ الیون نے دلچسپ مقابلہ کے بعد دوسرے ہاف میں 2 کے مقابلہ میں 3 گول سے جیت اپنے نام کر لی۔