پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئےپروازوں کا آغاز آج سے ہو گا

12:38 PM, 20 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

 لاہور: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئےپروازوں کا آغاز آج سے ہو جائے گا۔

ترجمان مذہبی امور  کے مطابق آج 20 جون کو 4 مختلف شہروں میں 7 حج پروازوں کے ذریعے 1200 حجاج کرام وطن پہنچیں گے، 720حجاج کرام  روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے آج مدینہ منورہ روانہ کیے جائیں گے، جدہ سے حجاج کی وطن واپسی کیلئے حج فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری  رہے گا۔


تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا، پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو واپس لائیں گی۔جدہ سے ملتان 150 حجاج لیے پہلی حج پروازPF723 دن ساڑھے بارہ بجے پہنچے گی،لاہور میں 190 حجاج کرام کو لے کر PA471  دن 2:15  بجے اترے گی۔  کراچی میں180 حجاج کے ساتھ  پہلی حج پرواز PA173 دن 2 بج کر 35 منٹ پر اترے گی، سلام آباد میں 200 مسافروں  کے ساتھ پہلی حج پروازPA273 دن 3 بجکر 20 منٹ پر اترے گی۔

 ترجمان  کا کہنا ہے کہ ملتان میں 180 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPA873 آج دن 3 بجکر 35 منٹ پر  اترے گی، اسلام آباد  میں 150 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPF719 شام 6 بجے پہنچے گی جبکہ لاہور میں 150 مسافر لئے دوسری حج پرواز PF721 شام 7 بجے پہنچے گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پہلی پرواز آج حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچے گی،جدہ سے حجاج کی وطن واپسی کیلئے حج فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری  رہے گا۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا، مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو وطن واپس پہنچے گی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر حجاج کی آمد کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔۔ مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔

مزیدخبریں