عید چھٹیوں کےبعد پہلے ورکنگ ڈے پر انڈیکس 78ہزار پوائنٹس  کی حد عبور کر گیا

11:34 AM, 20 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: عید چھٹیوں کےبعد پہلے ورکنگ ڈے پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں   زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 1505پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 78ہزار پوائنٹس  کی حد عبور کر گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عید کے چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں